پہلے 10ارب ڈالر میز پر رکھیں پھر بات ہو گی ،سعودیہ کا شریف برادران کو جواب

پہلے 10ارب ڈالر میز پر رکھیں پھر بات ہو گی ،سعودیہ کا شریف برادران کو جواب

پہلے 10ارب ڈالر میز پر رکھیں پھر بات ہو گی ،سعودیہ کا شریف برادران کو ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جنوری2018ء) :سینئر تجزیہ کا ر چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے شریف برادران کو کہہ دیا ہے کہ کہ پہلے 10ارب ڈالر میز پر رکھیں پھرشریف برادران سے بات کریں گے لیکن شریف خاندان ساڑھے تین ارب دینے کے لئے تیار ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ شریف برادران جو اس وقت سعودی عرب میں ہیں ان سے یہی کہا گیا ہے کہ پہلے10ارب ڈالر میز پر رکھو پھر نیک نیتی کے ساتھ بات کریں گے۔ شریف خاندان نے جواب دیا کہ وہ اس وقت مسائل کا شکار ہیں جبکہ امریکہ اور برطا نیہ کی جائیدادیں فروخت کرنے پر پابندی ہے اس لئے وہ مشکل سے اڑھائی سے تین ارب ڈالر کا انتظام کر سکتے ہیں ۔

Comments