بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دًل نے نجوت سنگھ سدھو کا سر لانے والے کو 5لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا
بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دًل نے نجوت سنگھ سدھو کا سر لانے والے کو 5لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا
سدھو نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2018ء) بھارتی انتہا پسند تنظیم نے وزیرا عظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والے بھارتی کرکٹر نجوت سنگھ سدھو کے سر پر 5لاکھ روپے انعام رکھ دیا ہے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز بھارتکی ایک ہندوں پسند تنظیم بجرنگ دًل نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والے بھارتی کرکٹر نجوت سنگھ سدھو کے سر لانے والے کو 5لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے واضح رہے کہ نجوت سنکھ سدھو نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی جس پر سدھو کو بھارت میں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا
Comments
Post a Comment