اپوزیشن نے عید کے بعد دمادم مست قلندر کرنے کا منصوبہ بنا لیا

اپوزیشن نے عید کے بعد دمادم مست قلندر کرنے کا منصوبہ بنا لیا

عیدکےبعد پہلا جلسہ راولپنڈی میں ہوگا۔راولپنڈی کےجلسےمیں تمام اپوزیشن جماعتوں کودعوت دی جائےگی،رانا ثنااللہ



Image result for Election

 اسلام آباد (تازہ ترین-21 اگست ) اپوزیشن نے عید کے بعد دمادم مست قلندر کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔سابق لیگی وزیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عیدکےبعد پہلاجلسہ راولپنڈی میں ہوگا۔راولپنڈی کےجلسےمیں تمام اپوزیشن جماعتوں کودعوت دی جائےگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018 میں شاندار کامیابی سمیٹتے ہوئے 116 نشستیں حاصل کر لیں ہیں اور اب وہ اپنے اتحادیوں کو ساتھ ملا کر حکومت بنا چکی ہے جس کے سربراہ عمران خان ہیں جنہیں پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں نے 2018 کے انتخابات میں شکست کے بعد انتخابات کو دھاندلی شدہ قرار دے دیا اور تحریک انصاف کے خلاف کل جماعتی کانفرنس میں ہم خیال جماعتوں کے نام سے اتحاد تشکیل دے دیا گیا۔
2جولائی کو انعقاد پذیر ہونے والے کل جماعتی کانفرنس میں یہ بات طے پائی تھی کہ ہم ایوان میں تحریک انصاف کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
اس موقع پر ہم خیال جماعتوں نے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم ا،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان کیا تھا۔اس کے نتیجے میں اپوزیشن نے شہباز شریف کو بطور وزیر اعظم ، خورشید شاہ کو بطور اسپیکر اور مولانا اسعد رحمان کو بطور ڈپٹی اسپیکر نامزد کیا گیا ۔تاہم اپوزیشن کی جانب سے نامزد کئیے گئے تمام امیدوار اپنے اپنے انتخابات میں شکست کھا گئے جبکہ وزیراعظم کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کو پیٹھ بھی دکھائی۔
تاہم اب تمام سیاسی جماعتوں کا اگلا ہدف صدارتی انتخابات ہیں اور اس کے لیے ایک بار پھر جوڑ توڑ شروع ہو گئی ہے۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن نےعید کے بعد روالپنڈی میں گرینڈ جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عیدکےبعد پہلا جلسہ راولپنڈی میں ہوگا۔راولپنڈی کےجلسےمیں تمام اپوزیشن جماعتوں کودعوت دی جائےگی۔ تمام اپوزیشن جماعتوں کومتفقہ طور پرفیصلہ کرنےکی ضرورت ہے۔ہرپارٹی کوحق حاصل ہےکہ وہ صدارتی امیدوار پیش کرسکے۔انکا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کےساتھ جس طرح کابرتاؤہورہاہےوہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

Comments