امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے بیان پر عمران خان کا سخت رد عمل
سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے دو ٹوک جواب دے دیا

اسلام آباد ( تازہ ترین اخبار۔ 02 جنوری 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خاننے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو افغانستان میں ہونے والے نقصان کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا، افغانستان میں ہونے والی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان ہی کو ہوا ہے۔ کیونکہ اس کے لیے کوئی خاص مقاصد نہیں تھے افغانستان کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کبھی بھی سیاسی حل کی جانب توجہ نہیںدی گئی ۔
افغانستان میں بمباری ہوئی ، لوگوں کو مارا گیا ۔ اس سب کے باوجود اس جنگ میں زیادہ نقصان اٹھانے والے ملک پاکستان کو ہی قصور وار ٹھہرانا افسوسناک ہے۔ افغانستان میں امریکیوں کی مدد کرنے پر کس ملک نے 70ہزار جانیں گنوائیں؟ اور اگر ملکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کی بات کی جائے تو ملکی معیشت کو 100بلین ڈالرز تک کا نقصان پہنچا۔
امریکہ سے امداد دلینا ہمیں کافی مہنگا پڑا ہے ، اور یہی وجہ ہے کہ ہم افغانستان کے مسئلے سے علیحدہ ہی ٹھیک ہیں۔ کیونکہ اس جنگ میں نہ صرف ہماری ملکی معیشت کو نقصان پہنچا بلکہ کئی پاکستانی شدید زخمی بھی ہوئے اور کئی شہریوں نے ا پنے جسمانی اعضا کھو دئے۔۔
انہوں نے کہا کہ میں یقینی طور پر اپنی حکومت کو تجویز دوں گا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ امریکی امداد کے بغیر بھی لڑ سکتے ہیں ۔
Comments
Post a Comment