امریکا کی جانب سے پاکستان کیخلاف اگلے چند گھنٹوں میں مزید سخت اقدامات کے اعلانات کی تیاریاں

واشنگٹن ( اخبارتازہ ترین۔03 جنوری 2018ء) امریکا کی جانب سے پاکستانکیخلاف اگلے چند گھنٹوں میں مزید سخت اقدامات کے اعلانات کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی جنگ میں شکست کھانے کے بعد بوکھلا جانے والے امریکا نے اپنی ناکامی کا تمام ملبہ پاکستان پر ڈالنا شروع کر دیا ہے۔
امریکا نے پاکستان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے عسکری امداد روکنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ اب ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ امریکا صرف امداد روکنے پر اکتفا نہیں کرنے والا۔ امریکا کی جانب سے پاکستان کیخلاف اگلے چند گھنٹوں میں مزید سخت اقدامات کے اعلانات کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ممکنہ طور پر یہ اعلانات انتہائی خطرناک بھی ہوسکتے ہیں۔
Comments
Post a Comment