نواز شریف کا جلاوطنی کی پیش کش قبول کرنے سے انکار

نواز شریف کا جلاوطنی کی پیش کش قبول کرنے سے انکار


نواز شریف کا جلاوطنی کی پیش کش قبول کرنے سے انکار

لاہور ( اخبارتازہ ترین۔ 02 جنوری 2018ء) نواز شریف کا جلاوطنی کی پیش کش قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی  چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف اور سینئر صحافی عارف نظامی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کو سعودی عرب کی جانب سے جلاوطنی اختیار کرنے کی پیش کش کرنے کی خبریں درست ہیں۔
تاہم نواز شریف نے یہ پیش کش قبول نہیں کی ہے۔ نواز شریف نے پاکستان میں جس احتجاجی سیاست کا آغاز کیا ہے  وہ اسے جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ نواز شریف جلاوطنی اختیار کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

Comments