عمران خان کی بیٹی سے پوچھ لیں کہ وہ کتنے صادق اور امین ہیں: سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا تحریک انصاف کے سربراہ پر ذاتی حملہ
عمران خان کی بیٹی سے پوچھ لیں کہ وہ کتنے صادق اور امین ہیں: سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا تحریک انصاف کے سربراہ پر ذاتی حملہ

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جنوری 2018ء) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بیٹی سے پوچھ لیں کہ وہ کتنے صادق اور امین ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر ذاتی نوعیت کا حملہ کیا گیا ہے۔ مریم نواز نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لاہور کیلئے روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ذاتی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
مریم نواز نے عمران خان کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی سے پوچھ لیں کہ وہ کتنے صادق اور امین ہیں۔ مریم نواز کو اپنے اس بیان کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے کہ سیاسی مشکلات کے باعث شدید پریشانی کا شکار مریم نواز کیا پنی ذاتی زندگی بھی کئی تنازعات کی زد میں رہی ہے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ ماضی میں مریم نواز کے حوالے سے خاصے سنگین الزامات عائد کر چکے ہیں۔ ایسے میں مریم نواز کی جانب سے ایسے معاملات کی نزاکت کا احساس کیے بنا اپنے سیاسی مخالف پر ذاتی نوعیت کا حملہ کیا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment